نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا مبینہ طور پر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کا مبینہ شادی کا کارڈ وائرل ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں اداکار کافی عرصے سے اپنی شادی کی خبروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ وائرل دعوت نامے کے مطابق شادی 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں ہوگی، جبکہ استقبالیہ تقریب 4 مارچ 2026 کو شام 7 بجے حیدرآباد کے تاج کرشنا، بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگی۔دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ "ہم اپنی زندگی کا یہ نیا باب شروع کر رہے ہیں اور اپنی خوشیوں کی یادیں بنا رہے ہیں، آپ کی موجودگی اور دعائیں اس موقع کو ہمارے لیے خاص بنا دیں گی۔"
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ دعوت نامہ آفیشل اور مستند ہے یا نہیں، تاہم وجے اور رشمیکا کے تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔مزید یہ کہ وجے دیوراکونڈا اپنی آئندہ فلم Ranakali میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی ہدایت کاری Rahul Sankrityan کر رہے ہیں، جبکہ رشمیکا مندانا بھی اس فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔