رشمیکا مندنا کو ورزش کے دوران حادثہ پیش آیا، شوٹنگ کا شیڈول متاثر

رشمیکا مندنا کو ورزش کے دوران حادثہ پیش آیا، شوٹنگ کا شیڈول متاثر

مشہور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا، جو فلم "پشپا" اور "اینمل" کی کامیابیوں کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، ورزش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، رشمیکا کو جِم میں فٹنس سیشن کے دوران چوٹ لگی، جس کے باعث وہ سلمان خان اور وکی کوشل کی فلموں کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں، اور ان کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔رشمیکا کی آنے والی فلموں میں سلمان خان کے ساتھ "سکندر" اور وکی کوشل کے ساتھ "چھاوا" شامل ہیں، جن کی شوٹنگ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت آرام کر رہی ہیں اور بہتر محسوس کر رہی ہیں۔ اداکارہ کی صحت یابی کے بعد وہ جلد ہی فلم سیٹس پر واپس آئیں گی۔

ڈاکٹرز نے رشمیکا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مکمل صحت یابی کے لیے تھوڑا وقفہ لیں تاکہ اپنے مصروف شوٹنگ شیڈول کو بہتر طریقے سے مکمل کر سکیں۔اداکارہ کی جلد صحت یابی کی دعائیں کی جا رہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے کام پر واپس آئیں گی۔