ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے بلوچستان کے چاغی میں واقع سینڈک مائننگ پراجیکٹ کے حوالے سے کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے ساتھ ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے۔
ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز نے اس معاہدے کے تحت 5 فیصد شراکت داری حاصل کی ہے۔اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے ساتھ سینڈک مائننگ پراجیکٹ کی مشترکہ ذمہ داری اور انتظام میں شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ماری منرلز بلوچستان کے اس اہم منصوبے میں ایک حصے دار بن چکی ہے۔ماری منرلز کا یہ معاہدہ پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی اور ان کے منظم استعمال میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے اہم معدنی علاقے میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے۔