ہر پاکستانی کی زبان پر یہی سوال ہے کہ بانی پی ٹی آئی کب باہر آئیں گے، میڈیا سے گفتگو
پشاور (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان پُراعتماد ہیں وہ کبھی ڈیل نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم سے جیل میں ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے ہم جیل میں ہیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل ہماری ملاقاتیں عدالتوں میں ہوتی ہیں، پی ٹی آئی اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، القادر کیس میں حکومت کو کچھ نقصان نہیں ہوا، یہ من گھڑت کیس ہے، ہائیکورٹ سے یہ کیس ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن ہمارا مطالبہ ہے، عمران خان کی بڑی کلیئر پوزیشن ہے کہ کمیشن بنائیں کیوں کہ کمیشن بن گیا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، جوڈیشل کمیشن ہمارا جائز مطالبہ ہے اگر 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہیں بنتا تو مذکرات جاری نہیں رہ سکتے جب کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، عمران خان جیل سے باہر آئیں گے تو اس ملک میں سرمایہ کاری شروع ہوگی۔