عمران خان نے کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو 3سال پہلے کی جا سکتی تھی‘ فیصل چوہدری

 بیانات میں تضاد ،دھڑے بندی نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ،براہ راست اثر عمران خان پر پڑ رہا ہے
 لاہور(یواین پی)معروف قانون دان فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سے متعلق ڈیل کی خبریں اوور ریٹڈ ہیں ، اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو 3سال پہلے کی جا سکتی تھی، موجودہ حالات میں ایسا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ایک انٹر ویو مین انہوں نے کہا کہ ڈیل کے لیے بنیادی شرط ضمانت ہوتی ہے تاہم، عمران خان اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔جیل کا عرصہ گزارنے، اہلیہ اور خاندان کے مشکلات برداشت کرنے اور انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد یوٹرن لینا سیاسی طور پر نقصان دہ ہو سکتا ہے۔فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش موجود ہے،بینائی متاثر ہونے، دانتوں اور آنکھوں کے مسائل کے علاوہ ٹینیٹس جیسی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔صحت کے معاملے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے اور اگر ضرورت ہو تو انہیں ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے