ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے،احتجاج کی تاریخ کافیصلہ سینئرلیڈر شپ کریگی،پی ٹی آئی رہنما
پشاور (آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتا ہے کہ کون کون وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے، میں نام نہیں لے سکتا لیکن بانی پی ٹی آئی سب جانتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، مذاکرات کیلئے بات چیت اور احتجاج دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مسیج دیا کہ ملک گیر احتجاج کریں، احتجاج کی تاریخ کا فیصلہ سینئر لیڈر شپ کرے گی۔