فیصل آباد: معمولی تلخ کلامی پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

لین دین کے معاملے پر شکیل نے اشتعال میں آ کر نبیل کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا
    فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں نبیل کی بھائی شکیل سے لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی۔ملزم شکیل نے اشتعال میں آ کر بھائی نبیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔