ترکیہ : پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی، 6 افراد جاں بحق

استنبول (آئی این پی) ترکیہ کے شمال مغربی صنعتی شہر دیلوواسی میںپرفیوم کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو بتایا کہ فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور میونسپل عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے 6 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں