ترکیہ کے جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں افراد کا انخلاء ، ایئرپورٹ بند

انقرہ(آئی ا ین پی )ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ، آس پاس کے 4دیہات کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی  خبررساںادارے کے مطابق جنگل میں لگی آگ پھیلنے سے ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ، 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں آگ پھیلنے کی وجہ بنیں۔ ہیلی کاپٹر اور واٹر بابمبرز جہاز آگ بجھانے کی کارروائی میں شامل ہیں، تیز ہوائوں کی وجہ سے زمینی امدادی کارکن کیلئے آگ پر قابوپانا مشکل ہوگیا۔  ترک وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ازمیر کے 5 متاثرہ اضلاع سے رات کو 900 رہائشیوں کو نکالا گیا ، آگ سے 16گھر تباہ اور 87گھروں اور 45کاروباری جگہوں کو خالی کیا گیا، آگ کی لپیٹ میں آ کر 21رہائشی ز خمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔