وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد اپوزیشن ارکان اوو‘اوو حکومتی ارکان شیر آیا کے نعرے لگاتے رہے

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا گیا‘ سپیکر نے احتجاج کے دوران بھی اجلاس جاری رکھا
ن لیگ کے ارکان وزیراعظم کے پاس  کھڑے ہو گئے‘پی ٹی ٹی آئی ارکان  خان کو رہا کرو،گولی کیوں چلائی کے بینرز لے کر آئے

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل احتجاج کیا گیا اووو اووو کے نعرے لگائے جاتے رہے ہیں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احتجاج کے دوران بھی اجلاس جاری رکھا،وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر اراکین اسمبلی ملاقاتیں کرتے رہے قومی اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا وزیر اعظم شہباز شریف کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن کی جانب سے اووو اووو کی آواز لگائی جاتی رہیں اور پی ٹی آئی نے احتجاج شروع کر دیا نعرے بازی کرتے رہے اجلاس میں  مختلف ارکان اسمبلی وزیر اعظم کے پاس جا کر ملاقاتیں کرتے رہے حکومتی ارکان کی طرف سے بھی دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے جاتے رہے پیپلز پارٹی کے ارکان نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں ن لیگ کے ارکان وزیراعظم کے پاس جا کر کھڑے ہو گئے‘پی ٹی ٹی آئی اراکین ایوان میں خان کو رہا کرو،گولی کیوں چلائی کے بینرز لیکر ایوان میں آئے ہوئے تھے ظالمو جواب دو خون کا حساب دو، پی ٹی آئی کے نعرے لگاتے رہے