زخمی کانسٹیبل محمد ابرار کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ مل گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی کانسٹیبل شہزاد احمد کو طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔ زخمی اے ایس آئی فہد رشید، زخمی کانسٹیبل عمیر اکرم اور زخمی کانسٹیبل معین رفیق کو فی کس طبی اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل محمد ابرار کو طبی اخراجات کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ زخمی کانسٹیبل کاشف رضا کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔