لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے گرلز ونگ مسلم گرلز لیگ لاہور کے زیر اہتمام منڈیانوالہ، لاہور میں خواتین کو ہنر سکھانے اور خود کفیل بنانے کے لیے مفت سلائی سینٹر کا افتتاح کیا گیا۔ اس بامقصد منصوبے کا افتتاح جنرل سیکرٹری مسلم ویمن لیگ پاکستان عفت سعید کی قیادت میں کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عفت سعید نے کہا کہ ہنر مند خواتین ایک مستحکم اور خود مختار معاشرے کی بنیاد رکھتی ہیں، مسلم گرلز لیگ کا مقصد خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر مضبوط کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان اور معاشرے میں مو?ثر کردار ادا کر سکیں۔