سوٹ کی سلائی پسند نہ آئی، با اثر افراد کا درزی پرتشدد

الہ آباد (خصوصی رپورٹ)سوٹ کی سلائی پسند نہ آنے پر با اثر افراد کا درزی کے گھر دھاوا ،فیملی سمیت درزی کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔ الہ آباد کے نواحی گاو?ں سریسر ہٹھاڑ میں درزی اور اس کی فیملی پر انسانیت سوز تشدد کرتے ہوئے ملزموں نے متاثرہ فیملی کے گھر گھس کر یرغمال بنا کر آہنی راڈوں سے خواتین سمیت بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔ تھانہ الہ آباد میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔ متاثرین نے حکومت پنجاب اور پولیس سے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔