لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ارکان قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک نے گزشتہ روز جاتی امرا میں ملاقات کی ،ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔علی پرویز ملک نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور محصولات کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ دی۔نواز شریف نے معیشت کے استحکام پر علی پرویز ملک اور وزارت خزانہ حکام کی خدمات کو سراہا۔