اسلام آباد(آن لائن )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے دورہ روس میں توانائی کے شعبے میں تعاون پر پیش رفت ہوئی ہے ۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں جاری بین الاقوامی اقتصادی فورم 2025 میں شرکت کی۔علی پرویز ملک کی روسی وزیر توانائی سرگئی تسویلیف سے ملاقات ہوئی اور توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، کان کنی اور عوامی رابطوں سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگوہوئی۔