چوکی بیگم کوٹ :پولیس مقابلہ کے بعد ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) چوکی بیگم کوٹ ڈولفن سکواڈ نے پولیس مقابلہ کے بعد ایک ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم 16 نے شہری سے سنیچنگ کی واردات ناکام بنا دی۔ملزم نے شہری سے گن پوائنٹ پر کیش اور موبائل چھینا تھا۔پٹرولنگ پر مامور ٹیم کا ڈاکو سے آمنا سامنا ہوگیا۔ڈولفن ٹیم نے ملزم کو شیخوپورہ روڈ ملت ٹڑیکٹر کے قریب راؤنڈ اپ کر لیا۔ملزم نے فرار ہوتے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ کر دی،جوان معجزانہ طور پر محفوظ رہے فائرنگ کے تبادلے پرملزم کی ٹانگ پر فائر لگا جسکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاگرفتار ملزم سے پستول6 موبائل کیش، گولیاں اورمیگزین برآمد ہوازخمی ملزم ساجد مقامی پولیس کی زیر نگرانی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کارروائی کیلئے برآمدگی سمیت اسلحہ چوکی بیگم کوٹ کے حوالے کر دیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔