لاہور(کرائم رپورٹر)بھاٹی گیٹ اور بیگم کوٹ کے علاقوں میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی ترجمان کے مطابق بھاٹی گیٹ میٹرو اسٹیشن کے قریب سے تقریباً 60 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی خاتون خلیے سے ذہنی معذور معلوم ہوتی ہے، دوسرے واقعہ میں بیگم کوٹ کے علاقے نین سکھ کے قریب 58 سالہ مزدور چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا متوفی کی شناخت 58 سالہ شریف کے نام سے ہوئی متعلقہ پولیس نے دونوں واقعات کی ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیں۔