12 موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، واردات کی منصوبہ بندی ناکام
لاہور (کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی اور دو رکنی متحرک موبائل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان موبائل فون چوری کرکے فروخت کرتے اور حاصل ہونے والی رقم آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 12 موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں اعجاز اور دلا خان شامل ہیں۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ سٹریٹ کریمنلز کے گرد مزید گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔