امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان سے تباہی: 4افراد ہلاک،45زخمی

ورجینیا اورشمالی کیرولینا میں 12انچ برف سے نظام زندگی درہم برہم ، ایمرجنسی نافذکردی گئی
  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا میں خطرناک برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ برفانی طوفان کے نتیجے میں 500 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جبکہ 4 افراد ہلاک اور 45 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست ورجینیا اور شمالی کیرولینا کی سرحد کے قریب تیز ترین برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 12 انچ برف پڑی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے برفانی طوفان آنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔