ہوا کے بگولوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، درخت جڑ سے اکھڑ گئے ، گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلا ک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ریاست نارتھ ڈکوٹا اور نیویارک شہر میں ہفتے کے روز 2ہوا کے بگولوں نے تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔نارتھ ڈکوٹا کے دیہی علاقے میں 70 سے 80 سال کے تین بزرگ اس طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جب کہ مرنے والوں میں 2 جڑواں بہنوں سمیت مزید 3 افراد شامل ہیں جن کی ہلاکت نیویارک سے رپورٹ ہوئی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہوا کے بگولوں کی رفتار 100کلو میٹر فی گھنٹہ تھی، اس کے علاوہ طوفان کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے جب کہ گاڑیوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔