بائیکرز لائن پر دھیلے نہیں کروڑوں کی کرپشن ہوئی:عالیہ حمزہ

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے اپنے بیان میں کہا بائیکرز لائن پر پنجاب حکومت دھیلے کی نہیں بلکہ کروڑوں کی کرپشن میں ملوث ہے ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب حماد اظہر نے کہا پورے پنجاب میں پچھلے دو سال سے ماشل لا نافذ ہے ، سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا پی ٹی آئی کرپٹ حکومت کی کرپشن کو عوام کے سامنے بے نقاب کرتی رہے گی۔