فیروز پور روڈ بائیکرز لین کے اخراجات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں فیروزپور روڈ پر قائم بائیکرز لین کے اخراجات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر عدالت نے اعتراضی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں فیروز پور روڈ بائیکرز لین کے اخراجات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مسترد کردی اور کہا کہ اس طرح بے بنیاد درخواستوں کو دائر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔