لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات آج ہونگے

 لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہفتہ کو ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر سات امیدوار مد مقابل ہیں۔صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا۔نائب صدر کی نشست پر3امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے کل ممبران کی تعداد 44ہزار 232ہے جبکہ انتخابات میں 30ہزار 763رجسٹرڈ ووٹرز بائیومیٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کرسکیں گے۔جن میں2ہزار287خواتین اور 28ہزار 476مرد ووٹرزہیں۔