اسلام آباد ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہونگے

اسلا م آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2026-27 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہائیکورٹ بار کی نئی عمارت میں منعقد ہوں گے، صدر ہائیکورٹ بار واجد علی گیلانی نے الیکشن شیڈول اور بورڈ کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کیے ہیں۔ انتخابی شیڈول کے مطابق19 جنوری کو کاغذات نامزدگی جاری کیے جائیں گے،20 اور 21 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کیے جائیں گے، 24 جنوری کو امیدواروں کی ابتدائی لسٹ جاری ہو گی اور 27 جنوری کو سکروٹنی ہو گی۔