ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے الیکشن میں بھی کامیاب ہونگے:احسن بھون

لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان بار کونسل میں اینڈپینڈنٹ گروپ کا اہم اجلاس۔اجلاس کی صدارت انڈپینڈنٹ گروپ احسن بھون نے کی احسن بھون نے خصوصی گفتگو میں کہاکہ پاکستان بار کونسل کے الیکشن میں کامیابی کی طرح لاہورہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان بار کونسل میں اینڈپینڈنٹ گروپ کا اہم اجلاس۔اجلاس کی صدارت انڈپینڈنٹ گروپ احسن بھون نے کی، اجلاس میں ممبر پاکستان بار کونسل طاہر نصراللہ وڑائچ،پیر مسعود چشتی ،اجلاس میں ثاقب اکرم گوندل ، عامر سعید راں سمیت وکلا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔