14 ہزار 712ووٹرز ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، پولنگ صبح 9 سے شام 5بجے تک جاری رہے گی
لاہور(آئی این پی)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات آج ہفتہ کو ہوں گے، 11نشستوں پر 35امیدوار مدمقابل ہیں۔لاہور بار کے الیکشن میں مجموعی طور پر 14ہزار 712ووٹرز بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری رہے گا، ووٹر وکلاء بائیو میٹرک طریقے سے ووٹ کاسٹ کریں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدوارکو لاکھوں روپے کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدر کی نشست پر 4امیدوار مدمقابل ہوں گے، صدر کی نشست پر ایڈووکیٹ عرفان حیات باجوہ، مبشر رحمان چودھری، ادیب اسلم بھنڈر اور میاں فیض علی مدمقابل ہوں گے۔نائب صدر لاہور بار کی سیٹ پر 6امیدوار مدمقابل ہوں گے، نائب صدر کی نشست پر ساجد حسین بلوچ، ملک افضل بشیر، ملک سیف کھوکھر، میاں شرجیل، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی کا مقابلہ ہوگا۔نائب صدر ماڈل ٹائون کچہری سیٹ پر 3امیدوار مدمقابل ہوں گے جن میں آصف کنول خان، اسلم بھلر اور وقاص کاہلوں شامل ہیں۔ نائب صدر کینٹ کچہری سیٹ پر 3امیدوار مدمقابل ہوں گے، نائب صدر کینٹ کچہری سیٹ پر افلاطون جھکڑ، زاہد محمود گل اور عابد لطیف کھوکھر کا مقابلہ ہوگا۔انتخابات میں سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر 6امیدوار مدمقابل ہوں گے، سیکرٹری لاہور بار کی سیٹ پر جنید حیدر انصاری ، شعیب اشرف بھٹی ، ملک شرجیل کھوکھر، ملک فہد نثار کھوکھر، نصیر بھلہ اور وقار خان میں مقابلہ ہوگا، اس کے علاوہ جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر 3امیدوار مدمقابل ہوں گے، جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ثمینہ بسرا، حافظ شجاعت علی اور شکیل اسحاق خان میں مقابلہ ہوگا۔مزید برآں فنانس سیکرٹری کی نشست پر 3امیدوار اعجاز گجر، زوہیب خان اور ملک ندیم مدمقابل ہوں گے۔ لائبریری سیکرٹری کی نشست پر 4امیدوار ارشد چدھڑ، ایم فریاد چودھری، ثمینہ کھوکھر اور عدنان امجد بھٹی مدمقابل ہوں گے۔آڈیٹر کی نشست پر پروفیسر عتیق احمد خان اور راحیلہ حفیظ رانا کا ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔