ایمن آباد کے قریب سٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے سے واقعہ پیش آیا‘2مزدور زخمی ہو گئے
گوجرانوالہ(آئی این پی )گوجرانوالہ میں سٹیل مل کی بھٹی میں آتشزدگی سے 4 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اسٹیل مل کی بھٹی میں آگ لگنے کا واقعہ گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 مزدور جھلس کر جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے سٹیل مل کی بھٹی میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا ہے