پاک بھارت کشیدگی، چینی ٹیکنالوجی نے اپنا لوہا منوالیا

چینی طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز کی مالیت میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا:سی این این
نیویارک(آئی این پی)مغربی ممالک کی مہنگی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں چینی سامان حرب نے اپنا لوہا منوایا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ ساز کمپنی چینگڈو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز کی مالیت میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔یہ اضافہ گزشتہ دنوں اسی چینی کمپنی کے بنائے گئے پاکستان کے زیر استعمال طیاروں جے10 نے بھارتی طیاروں سے ہونے والی فضائی جھڑپ میں جدید فرانسیسی طیاروں کو مار گرایا تھا۔