حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ غیرقانونی ادویات پر طلبی

حکیم شہزاد ، بیٹا نصیب الرحمن مختلف ایپس اور ویڈیوز کے ذریعے جعلی و غیر قانونی ادویات کی تشہیر کرتے ہیں 
تلونڈی(خصوصی رپورٹ)سوشل میڈیا پر وائرل حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ اور اس کا بیٹا نصیب الرحمن مختلف ایپس اور ویڈیوز کے ذریعے جعلی و غیر قانونی ادویات کی تشہیر کرتے پائے گئے۔ ان کی جانب سے مختلف ناموں سے دوائیں فروخت کی جارہی تھیں۔ڈرگ انسپکٹر چونیاں لیئق الرحمن نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت غیر قانونی تشہیر اور بغیر لائسنس ادویات تیار کرنے کے الزام میں چالان مرتب کرکے ڈرگ کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔ چالان کے متن کے مطابق حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ بغیر لائسنس ادویات فروخت کررہا تھا جس سے نوجوان نسل گمراہ اور تباہ ہو رہی تھی۔ڈرگ کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کے لیے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو 22 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔