گرم لوہا گرنے سے 4 مز دور جاں بحق ، 3 زخمی

سٹیل ملز میں کام کے دوران بھٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،ندیم،وکیل،سیف اللہ اور صدام جھلس کر موقع پر دم توڑ گئے
ایمن آباد ،گوجرانوالہ( خصوصی رپورٹ)تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں واقع سٹیل ملز میں پگھلتا لوہا گرنے کے باعث 4 مزدور جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے،صوبا ئی وزیر لیبر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،ایمن آ باد پولیس نے فیکٹری مالک اور منیجرسمیت5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ایمن ا?باد دیوان روڈ پر واقع سٹیل ملز میں مزدور حسب معمول کام میں مصروف تھے، اس دوران بھٹی میں اچانک ا?گ بھڑک اٹھی اور پگھلتا ہوا لوہا اوپر گرنے کے باعث4مزدور ندیم،وکیل،سیف اللہ اور صدام بری طرح جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 مزدور جاوید،ظہیر اور طاہر شدید زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پرریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ،پولیس نے سٹیل ملز کے اندر لگے کیمروں سے سی سی ٹی فوٹیج بھی حاصل کرلی ، پولیس مختلف پہلوئوں سے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر لیبروافرادی قوت پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔صوبائی وزیر نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے غم کا اظہار اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔