پاکستانی کھلاڑیوں کی ’دھرِندھر’ کے گانے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی کھلاڑیوں کی ’دھرِندھر’ کے گانے پر جشن منانے کی ویڈیو وائرل

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 جیتنے کے بعد جشن کو یادگار بنا دیا۔

دبئی میں بھارت کو فائنل میں 191 رنز سے شکست دینے کے بعد قومی نوجوان کھلاڑیوں نے فلم دھرِندھر کے مشہور گانے ’FA9LA’ پر رقص کیا۔پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ خوشیوں بھری ویڈیو ایشیا کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔وائرل ویڈیو میں خوشی سے نہال کھلاڑی ’FA9LA’ کے ردھم پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’تم کوشش کر لو مگر آج کی رات یہ لڑکے رکنے والے نہیں ہیں‘‘۔یاد رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’دھرِندھر’ کا گانا اپنی مقبولیت کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹرینڈ کر رہا ہے، اور نوجوان اس پر مختلف ریلز بنا رہے ہیں۔