نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے عہدے کے لیے پارٹی کا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے نئے صدر کا انتخاب 24 ستمبر کو شیڈول ہے۔ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی پر وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی اور دیگر وزرا نے انہیں مبارکباد دی، جبکہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر نجیب نقی اس سے قبل آزاد کشمیر کابینہ میں وزیر صحت سمیت مختلف اہم وزارتوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔