اسلام آباد: روڈ بلاک اور پولیس سے جھگڑے کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: روڈ بلاک اور پولیس سے جھگڑے کا کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے روڈ بلاک کرنے اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کردیا۔سماعت کے دوران وکیلِ ریاست علی آزاد نے عدالت کو بتایا کہ سر، آج مقدمے کا ریکارڈ آگیا ہے۔ اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ اگر آج بھی ریکارڈ پیش نہ کیا جاتا تو وہ متعلقہ حکام سے جواب طلب کرتے۔جج نے فریقین سے دریافت کیا کہ کیا وہ مزید کچھ کہنا چاہتے ہیں، تاہم بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانتیں 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔ اس موقع پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے سے متعلق معاملہ بھی دیکھنے کا عندیہ دیا۔