اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر ہائی کورٹ بار واجد گیلانی کے ساتھ مبینہ لڑائی جھگڑے اور تشدد کے کیس میں ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔
عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہیں ہو سکے۔عدالت نے تفتیشی افسر کو ضمنی دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، اور اگلی سماعت پر فریقین کے وکلاء کو دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت 3 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ایمان مزاری، ہادی علی چٹھہ اور دیگر کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔