لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، پولیس کا حفاظتی انتظامات بھی حتمی

لاہور میں بسنت کی تیاریاں مکمل، پولیس کا حفاظتی انتظامات بھی حتمی

لاہور میں بسنت کی تقریبات کے پیش نظر سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

 شہر میں 40 مقامات کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ ریڈ زون کا اعلان پتنگ بازی سے جانی نقصان اور حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مؤثر بنایا جا سکے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو موٹر سائیکلوں پر تار لگوانے کے لئے ناکہ بندیاں کی جائیں گی، اور پتنگ بازی کی اجازت صرف اُس صورت میں دی جائے گی جب حکومتی نوٹی فکیشن کے ذریعے پتنگ سازی اور ٹرانسپورٹیشن کی اجازت جاری کی جائے۔

اس وقت شہر میں پتنگ سازی اور پتنگ کی ترسیل پر پابندی عائد ہے، مگر حکومتی نوٹی فکیشن کے بعد اس پر پابندی ختم ہو سکتی ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے بھی ریڈ زون میں مانیٹرنگ کے لیے نصب کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔تمام اقدامات کا مقصد بسنت کے تہوار کو پرامن اور محفوظ انداز میں منانا ہے، اور شہریوں کو آگاہ رہنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔