20 سال بعد بسنت، لاہور میں سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات سخت

20 سال بعد بسنت، لاہور میں سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات سخت

لاہور میں 20 سال بعد بسنت کی تقریبات کے لیے انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔

 شہر کو ریڈ، ییلو اور گرین زونز میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دن سکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ریڈ زون میں اندرون شہر کے 47 مقامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ ییلو زون میں شہر کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں 32 مقامات منتخب کیے گئے ہیں۔ دونوں زونز میں پولیس، ریسکیو اور انٹینا لگانے والے مکینکس کے کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ غیر قانونی موٹر سائیکل سوار اور بغیر ہیلمٹ والے افراد ریڈ اور ییلو زونز میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔بسنت کے دوران سرکاری سکولوں کی چھتیں بھی استعمال کی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے پکی لینٹر والی چھتوں کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اور زونل ہیڈز کو دو روز میں کنکریٹ چھتوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ چھتیں کرائے پر دی جائیں گی تاکہ سکول کے طلبہ بھی بسنت میں حصہ لے سکیں۔