امریکی کوہ پیما رسیوں کے بغیر تائیوان کی بلند ترین عمارت تائی پے 101 پر چڑھ گیا

واشنگٹن (آ ئی این پی )امریکی کوہ پیما ایلکس ہونولڈ نے رسیوں کے بغیر تائیوان کی فلک بوس عمارت تائی پے 101 پر چڑھ گیا۔ایلکس ہونولڈ  تائی پے 101 پر رسیوں کے بغیر اکیلے91 منٹ میں چڑھے اور ان کی اس کامیابی کو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے براہ راست نشر کیا تھا۔انہوں نے موسم کی وجہ سے ایک دن ملتوی ہونے والے اپنے مشن کو مکمل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تائی پے کو دیکھنے کا بہت خوبصورت طریقہ ہے