573 اشتہاری ، 168 عدالتی مفرور اور 58 عادی مجرم بھی پکڑے گئے
لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں 249 کومبنگ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 7542 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 45 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 573 اشتہاری مجرمان، 168 عدالتی مفرور اور 58 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔آئی جی عثمان انور نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں، تعلیمی اداروں اور دیگر حساس مقامات پر فرضی مشقیں جاری ہیں۔