لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق گجرپورہ میں نعیم سے1لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،نواب ٹاون میں پرویز سے 1لاکھ55ہزار روپے اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں مزمل سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، باٹاپور میں امجد سے 1لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں غفران سے1 لاکھ روپے موبآل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔مستی گیٹ اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد رنگ محل اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ساندہ کے علاقے حکیماں والا بازار میں واقع ساجد جیولرز پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزم نے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات انجام دے دی۔پولیس کے مطابق ملزم کالی رنگ کی موٹر سائیکل نمبر FD/7094 پر آیا اور تقریباً 14 سے 15 منٹ تک دوکاندار ساجد سے بات چیت کرتا رہادوران ملزم نے اچانک اسلحہ نکال کر گن پوائنٹ پر دوکان سے سونے کی 8 عدد چینیں بمعہ لاکٹ، 12 عدد انگوٹھیاں جن کا مجموعی وزن تقریباً 6 سے 7 تولہ بنتا ہے، جبکہ ایک سام سنگ موبائل فون بھی ساتھ لے گیاواردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے نامعلوم ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔