اچھرہ جیولری مارکیٹ سے سونا لے کرفرار ہونے والا وسیم اختر سابق صدر بھی رہا‘مارکیٹ کے متعدد متاثرین سامنے آگئے
تمام متاثرین کی مدد کریں گے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے:ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی پبلک نیوز سے گفتگو
لاہور(رپورٹ:علی چودھری)لاہور کی معروف جیولری مارکیٹ میں بیس کلو سونا غبن کرنے کی واردات ہوئی۔ ایک ارب کا سونا لے کر رفو چکر ہونے والا سابق صدر تھا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی‘اچھرہ جیولری مارکیٹ میں مبینہ غبن کی حقیقت سامنے لانے کے لیے تفتیش شروع کردی گئی۔ فراڈ کی کہانی اس وقت سامنے آئی جب سنار وسیم اختر کو غائب ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا۔‘ مقامی تاجروں نے تشویش بڑھنے پر تمام حربے اپنا لیے تو انکشاف ہوا سنار غبن کر کے فرار ہے۔محنت سے کمائی جمع پونجی غائب ہوئی تو متاثرین بھی سامنے آنے شروع ہو گئے ‘مارکیٹ کے دیگر تاجروں کا الزام ہے کہ ملزم ساٹھ لاکھ کی کمیٹی بھی لے گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ الزام ثابت کرنے کے لیے مزید شواہد پر کام کیا جارہا ہے۔۔ جبکہ سونے کی اصل مقدار اور متاثرین کی تعداد کے لیے تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے‘تمام متاثرین کی مدد کریں گے اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے