عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں کا افسوس کا اظہار جاری ہے۔
مختلف شخصیات ان کی رہائش گاہ پہنچ کر مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر رہی ہیں۔وزیرِ مملکت برائے صحت ملک مختار بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے مرحوم کے لواحقین سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایم این اے حافظ میاں محمد نعمان اور چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ بھی موجود تھے۔تعزیت کے لیے معروف اینکر پرسن عمر اسلم، ملک فیصل اشرف کھوکھر، چودھری الیاس گجر، ملک کاشف حسین کھوکھر، حاجی میاں امجد علی، میاں محمد اویس، صلاح الدین پپی، راؤ صداقت علی، حاجی پرویز جٹ، ایم پی اے عمران جاوید، مرزا واحد بیگ، میاں محمد طارق، ملک نجیب کھوکھر، ملک انوش کھوکھر، سید علی سرور گیلانی، راؤ شہاب الدین، سابق ایم پی اے چودھری گلزار گجر، سابق صوبائی وزیر چودھری عبدالغفور میو اور دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔
تمام شخصیات نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اور مرحوم کی سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کے انتقال کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا ہے۔