چنیوٹ(آئی این پی)چنیوٹ میں دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے،حقانیہ روڈ اڈہ پناہ کے قریب ایک تیز رفتار کار دھندکے باعث بے قابو ہو کر نہر جھنگ برانچ میں جاگری جس کے باعث حادثہ میں 22سالہ کار ڈرائیور زین جاں بحق ہو گیا جبکہ قاسم نامی شخص زخمی ہو گیا،جس کو ریسکیو ٹیم نے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا،دوسرے واقعہ میں چناب نگر روڈ پر چونگی نمبر 7 کے قریب موٹرسائیکل سوار نے راہگیر خاتون کو ٹکر ماردی جس میں 80سالہ خاتون ستاں بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی،اس کے علا وہ سرگودھا روڈ پر سفینہ شوگر مل کے قریب دھند کے باعث مزدہ وین اور کماد سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم ہوگیا،جس کے باعث مزدہ تباہ ہوگیا،حادثہ کے نتیجہ میں مزدہ ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے