سٹی ڈویژن میں پولیس کا سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

چی گیٹ، شاد باغ، نیو انارکلی، چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ میں کارروائی کی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر) امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کے انسداد کے لیے لاہور سٹی ڈویڑن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیے۔ سرچ آپریشن ایس پی سٹی بلال احمد کی زیر نگرانی کیے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشن موچی گیٹ، شاد باغ، نیو انارکلی، چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ اور راوی روڈ کے گرد و نواح میں کیا گیا جس میں پولیس کی بھاری نفری سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز نے حصہ لیاایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ میں دیگر اضلاع سے آنے والی بسوں اور مسافروں کی چیکنگ کے دوران لاوارث سامان اور مشکوک افراد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوران آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افراد، گھروں، کرایہ داروں، ہوٹل سراؤں اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا۔ایس پی سٹی کے مطابق سپروائزری افسران اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز سرچ آپریشن کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اہم مقامات پر سرچ اور کومبنگ آپریشن جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حساس مقامات پر ناکے لگا کر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ دوران آپریشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت افراد کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ماہِ صیام میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا