لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا ،جانچ پڑتال کے لیے 10مشکوک افراد اور 04 موٹر سائیکل تھانہ بند
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد تھانہ شمس کا لونی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران جانچ پڑتال کے لیے 10مشکوک افراد اور 04 موٹر سائیکل کو تھانہ شفٹ کیا گیا۔ایس پی انڈسٹریل ایریا زون کے زیر نگرانی آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن میں لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 1950افراد 1450گھرانوں اور 388دکانوں, ہاسٹلز اور پلازوں کو چیک کیاگیا۔سرچ آپریشن کے دوران 361 موٹر سائیکلوں اور 131 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔دوران آپریشن جانچ پڑتال کے لیے 10مشکوک افراد اور 04 موٹر سائیکل کو تھانہ شفٹ کیا گیا۔آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔