مودی کے ہندوتوا اور سامراجی عزائم کیخلاف خطہ میں نفرت کی لہر بے قابوہونے لگی

ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھا، انتہا پسند مودی کی بالادستی کو دوٹوک للکار
نئی دہلی (آن لائن)مودی کے ہندوتوا اور سامراجی عزائم کیخلاف خطہ میں نفرت کی لہر بے قابوہونے لگی‘جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی بالا دستی کا فریب تیزی سے ٹوٹنے لگا۔ایک مرتبہ پھر بنگلہ دیش بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھا، انتہا پسند مودی کی بالادستی کو دوٹوک للکارسامنے آئی ہے۔مودی کی بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ذریعے جاری ریاستی دہشت گردی حد سے تجاوز کر گئی ۔بنگلا دیشی انقلابی رہنما عثمان ہادی کی شہادت کے بعد بھارت کی جانب سے دیگر بنگال رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر اور کرنل کی جانب سے کھلے عام نوجوان رہنما حسنات عبداللہ کو دھمکیاں دی گئیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی عزائم دھمکی آمیز اور ہتک آمیز ہیں، بنگلہ دیش کی تقسیم کرنے کی بات بھی سوشیل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کے عزائم ہمسائیوں کے ساتھ برابری کے نہیں بلکہ غصیبانہ ہیں