آر ایس ایس اور مودی گٹھ جوڑ نے ریاستی اداروں کے سیاسی استعمال کو بڑھایا
نئی دہلی(آئی این پی )بھارت میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ایک تازہ بحث نے شدت اختیار کر لی جہاں مختلف انسانی حقوق تنظیموں، سکھ، مسلمان اور دیگر اقلیتی حلقوں کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ناقدین کے مطابق بھارتی فوج اور ریاستی اداروں کو ہندوتوا نظریے کے فروغ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس سے ملک کے سیکولر تشخص پر سنگین سوالات اٹھ رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اقلیتی رہنماں نے الزام عائد کیا ہے کہ آر ایس ایس اور مودی حکومت کے گٹھ جوڑ نے ریاستی اداروں کے سیاسی استعمال کو بڑھایا ہے جبکہ مذہبی آزادی کے ماحول پر دبا ئومحسوس کیا جا رہا ہے