اسلام آباد ہائیکورٹ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس ،سماعت 3دسمبرتک ملتوی

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آبا د  ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلیں۔  اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران  درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل عمران شفیق کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔لارجر بینچ نے حکومت سے عدالتی معاونت نہ کرنے کی وجوہات طلب کرلی ہیں اور وفاق کو 3 دسمبر تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے وضاحت مانگی ہے کہ عدالتی معاونت کیوں نہیں کی گئی