سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے، بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل
اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے سال 2026 کے آغاز ہی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے اس مقدمے میں پہلے ہی وفاقی حکومت سے 20 جنوری تک مکمل بریفنگ طلب کر رکھی ہے۔ اس مقدمے کی سماعت لارجر بینچ کرے گا، جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے جبکہ بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔ سماعت درخواست گزار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی درخواست پر ہوگی۔ درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ عدالت میں پیش ہوں گے۔سابقہ سماعت پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت اس پٹیشن کو جلد از جلد طے کرنا چاہتی ہے