اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد میں بنگلہ دیش کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے پرتھانہ کوہسار پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،مقدمہ درخواست میں کہاگیا ہے چند نامعلوم افراد ان کا پیچھا کرتے ہوئے نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں،نامعلوم افراد نے سفارت کار کی تصاویر بھی کھینچیں، کچھ دن قبل دھمکی آمیز خط سفارت خانے کو موصول ہوا