برطانیہ میں پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبا ء کے داخلوں پر پابندی عائد

برطانوی حکومت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو ہائی رسک کیٹیگری میں رکھ دیا، شرائط کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا
لندن(آئی این پی )برطانیہ کی 9 بڑی یونیورسٹیوں نے پاکستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے نئے طلبا کے داخلے عارضی طور پر معطل کر دیئے ۔برطانوی اخبارفنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے پاکستان اور بنگلادیش کے طلبا کے لئے  تعلیمی ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا ہے۔ نئی سخت شرائط کے بعد برطانیہ کی کم از کم 9 یونیورسٹیوں نے دونوں ممالک سے آنے والے طلبا کے داخلے معطل کر دئیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ویزا استعمال کر کے سیاسی پناہ حاصل کرنے کا بڑھتا رجحان اس اقدام کا سبب بنا۔برطانوی حکومت نے پاکستان اور بنگلادیش کے طلبا کے لئے  تعلیمی ویزوں کا اجرا عارضی طور پر روک دیا ہے۔ نئی سخت پالیسی کے تحت برطانیہ کی کم از کم 9 بڑی یونیورسٹیوں نے دونوں ممالک سے آنے والے طلبا کے داخلے عارضی طور پر معطل کر دئیے ہیں۔